18 اپریل، 2016، 9:43 AM

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے بیٹے کے قتل میں ملوث ایڈیٹر گرفتار

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے بیٹے کے قتل میں ملوث ایڈیٹر گرفتار

بنگلہ دیش میں پولیس نے وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک معمر ایڈیٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پولیس نے وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک معمر ایڈیٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 81 سالہ میگزین ایڈیٹر شفق الرحمان کو ہفتہ کی صبح ڈھاکہ میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ شفق رحمان کی اہلیہ کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس تین پولیس اہلکار ان کے گھر آئے اور کہا کہ وہ ایک نجی ٹی وی چینل سے آئے ہیں اور شفق رحمان کو ساتھ لے گئے۔ شفق رحمان سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاءکے سپیچ رائٹربھی رہ چکے ہیں۔

News ID 1863380

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha